• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

68 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

شائع April 25, 2020
فوٹو: سی این این
فوٹو: سی این این

نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 4 بار آئی وی ایف طریقہ علاج کے بعد خاتون کے ہاں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارگریٹ اڈینگا ماضی میں 3 مرتبہ آئی وی ایف کا عمل کروا چکی ہیں جو کہ ناکام رہے، تاہم چوتھی بار یہ عمل کامیاب ہوا اور انہیں اور 77 سالہ شوہر نوح اڈینوگا کو جڑواں بچے ہونے کی خوشی نصیب ہوئی۔

مزید پڑھیں: بانجھ پن سے پریشان خاتون کے گھر 13 ماہ میں 4 بچوں کی پیدائش

نوح اڈینوگا نے سی این این کو بتایا کہ ان کی اور مارگریٹ کی 1974 میں شادی ہوئی تھی اور یہ دونوں ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ان کی اپنی اولاد ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی وی ایف کے عمل کی ناکامی کے بعد بھی ان دونوں نے ہمت نہیں ہاری۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں بہت زیادہ خواب دیکھتا ہوں اور مجھے یقین تھا کہ ایک دن ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: 74 سال کی عمر میں جڑواں بچیوں کو جنم دینے والی ماں

رپورٹ کے مطابق بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہوئی۔

ڈاکٹرز نے میڈیا کو بتایا کہ اس عمر میں مارگریٹ کے ہاں بچوں کی پیدائش حیران کن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارت سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ خاتون نے آئی وی ایف کے عمل کے بعد دو جڑواں بچیوں کو جنم دیا تھا، بڑی عمر میں بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ بھی ان ہی کے نام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024