اسلام آباد میں مزید 9 افراد وائرس سے متاثر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 9 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے۔
سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 223 تک جا پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تک اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 214 تھی۔