• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

8 سالہ ’کورونا‘ کے نام ٹام ہینکس کا خط اور تحفہ

شائع April 25, 2020
ہولی وڈ اداکارہ ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن، فوٹو: اے ایف پی
ہولی وڈ اداکارہ ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن، فوٹو: اے ایف پی

آسکر ایوارڈ یافتہ نامور ہولی وڈ اداکار و ٹی وی میزبان ٹام ہینکس نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک مداح کو کورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر اور ایک خط تحفے میں بھیج دیا۔

ہولی وڈ اداکار نے اپنے اس 8 سالہ مداح کو یہ تحفہ اس لیے بھیجا کیوں کہ اس نوجوان نے اپنے ایک خط میں اداکار کو بتایا تھا کہ اس کا نام کورونا ہے اور اس نام کی وجہ سے اسے اسکول میں تنگ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ میں کورونا کی تشخیص

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 8 سالہ آسٹریلوی نوجوان ’کورونا ڈی وریز‘ نے اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے نام یہ خط اس وقت تحریر کیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر کوئنزلینڈ میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

اپنے خط میں بچے نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بچے نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ’میں نے خبروں میں سنا کہ آپ اور آپ کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اپنا نام بےحد پسند ہے لیکن اسکول میں مجھے کورونا وائرس بول کر پریشان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے میں اداس ہوں اور مجھے غصہ بھی آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ٹام ہینکس اور اہلیہ ہسپتال سے ڈسچارج، گھر میں قرنطینہ کا فیصلہ

اس بچے کے خط کے جواب میں ٹان ہینکس نے بھی ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا خط ریٹا اور انہیں بےحد پسند آیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پہلی بار کسی ایسے فرد کا پتہ چلا جس کا نام کورونا ہے، یہ سورج کے گرد دائرہ بنائے تاج جیسا ہے‘۔

ٹام نے کورونا برانڈ والے ٹائپ رائٹر کو جسے وہ خود قرنطینہ میں استعمال کرتے رہے، بطور تحفہ کورونا ڈی وریز کو بھیج دیا۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ میرے خیال میں یہ ٹائپ رائٹر آپ کو اچھا لگے گا، میں اسے گولڈ کوسٹ لے کر گیا تھا اور اب یہ (آسٹریلیا میں) آپ ہی کو واپس چلا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کسی بڑے سے پوچھیں کہ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں اور پھر اس سے مجھے جوابی خط لکھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹام ہینکس کا پہلا ٹی وی پروگرام

ٹام ہینکس نے آخر میں لکھا کہ ’میں اب آپ کا دوست ہوں‘۔

یاد رہے کہ گولڈ کوسٹ میں تین ہفتے گزارنے کے بعد ٹام اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر مارچ میں واپس امریکہ چلے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ان دونوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024