• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جراثم کش انجکشن سے متعلق ٹرمپ کی تجویز کو ماہرین نے جان لیوا قرار دے دیا

شائع April 24, 2020 اپ ڈیٹ April 25, 2020
—فائل فوٹورائٹرز
—فائل فوٹورائٹرز

ڈاکٹروں اور وبائی امراض کے ماہرین سمیت دیگر نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدر کی تجویز کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔

امریکی صدر نے کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے دھوپ اور جراثیم کش انجکشن کے استعمال سمیت کئی تجاویز دی تھیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مختلف ریاستوں سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کی حمایت کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جراثیم کش انجکشن سے کورونا وائرس سے نجات میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی کورونا کے خلاف دھوپ، جراثیم کش انجکشن کی تجویز

اس حوالے سے ڈاکٹر یوجین گو نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹرمپ بالکل غلط اور غیر ذمہ دار ہیں‘۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یوجین گو کی لیبارٹری میں بھی وائرس کے تدارک کے لیے مختلف ٹیسٹنگ جاری ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یقیناً کلوروکس، ٹائڈ پوڈس اور لیسول کورونا وائرس کو مار ڈالیں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

ڈاکٹر یوجین گو نے مزید کہا کہ ’لیکن اگر آپ وائرس کے متاثرہ شخص ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے، اگر آپ نے ان میں سے کسی جراثیم کش کو اپنے خلیوں میں موجود کورونا وائرس کو مارنے کے لیے استعمال کیا تو آپ کورونا وائرس کے ساتھ ہی مرجائیں گے‘۔

لیسول اور ڈیٹول بنانے والی کمپنی ریکٹ بینکیسر (آر بی ایل) نے لوگوں کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے جراثیم کش استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: امریکا میں 50 ہزار ہلاکتیں، ترکی میں ایک لاکھ متاثرین

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی صورت میں ہمارے جراثیم کُش ادویات کو انسانی جسم میں داخل نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے بار بار ہائیڈرو آکسیروکلورین کے بارے میں بات کرنے کے بعد ایریزونا میں ایک شخص کلوروکین فاسفیٹ (مچھلی کے ٹینکوں کو صاف کرنے کےلیے استعمال ہونے والا مادہ) لینے کے بعد مارچ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد ماہرین نے بھرپور مذمت کی اور کہا کہ امریکی صدر لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

کونسل آف فارن ریلیشن کی سابق فیلو ممبر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’جناب صدر کلوروائن جراثم کش زہر ہوتا ہے، میں جانتی ہوں کہ کیمسٹری، بائیولوجی، فزیکس اور حقیقت سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کئی ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کے مخالفین کے ہمنوا بن گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن 14 سالہ بچہ جو سائنس کی کلاس لیتا ہے وہ یہ بتا سکتا ہے اور اس امر کی وضاحت کرسکتا ہے۔'

ہیلتھ پالیسی سے وابستہ نجی ادارے کے رکن روحان کھیرا نے کہا کہ انجکشن پھپھڑوں کو ختم کردے گا۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'براہ کرم خود کو زہر نہ دیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتے ہیں کہ یہ اچھا خیال ہوسکتا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024