• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’کال ٹو ایکشن‘ کورونا پر بنائی گئی فیصل قریشی کی مختصر فلم

شائع April 24, 2020
مختصر فلم میں کئی شخصیات کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
مختصر فلم میں کئی شخصیات کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری نے بھی اپنی مصروفیات معطل کرتے ہوئے جہاں فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی ہے، وہیں نئی فلموں کی ریلیز کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں نہ صرف فلموں بلکہ ڈراموں کی شوٹنگ کو بھی بند کردیا گیا ہے اور سینما گھر بھی بند پڑے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے شوبز شخصیات اگرچہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو تجاویز دیتی رہتی ہیں، تاہم اب کورونا وائرس سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لیے بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی جاری کردی گئی۔

اداکار و ہدایت کار فیصل قریشی کی جانب سے بنائی گئی تین منٹ سے بھی کم دورانیے کی مختصر فلم میں متعدد ڈراما و فلم اداکاروں کو دکھایا گیا ہے جب کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت معروف لکھاری انور مقصود کو بھی کورونا کے حوالے سے بچاؤ کی تدابیر بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں عام فلموں کی طرح کسی کہانی کو دکھائے جانے کے بجائے شوبز شخصیات کو کورونا کے بعد موبائل فونز پر دوستوں، اہل خانہ یا ملازمین کو بچاؤ سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آئیسولیشن‘ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی پہلی قسط سامنے آگئی

مختصر فلم میں شوبز شخصیات کو وبا پھیلنے کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دوستوں، اہل خانہ اور ملازمین کو سمجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر فلم میں حمزہ علی عباسی، ریما خان، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، عائشہ عمر، زارا نور عباس، اقراء عزیز، علی رحمٰن، شہریا منور، شنیرا اکرام، فیصل قریشی، شہزاد رائے اور انور مقصود سمیت دیگر شخصیات کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کو فیصل قریشی نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فلم کو کسی بھی تشہیری برانڈ کی مدد کے بغیر بنایا گیا اور اس مختصر فلم بنانے کا مقصد عوام میں کورونا سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

مختصر فلم میں انتہائی آسان طریقے سے کورونا سے بچاؤ کے طریقے بتائے جانے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024