• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 26 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوگئی

شائع April 23, 2020 اپ ڈیٹ April 24, 2020
امریکا متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے—فوٹو:اے ایف پی
امریکا متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے—فوٹو:اے ایف پی

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو بدستور اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کیسز تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک مجموعی تعداد 26 لاکھ 67 ہزار 237 جبکہ ایک لاکھ 86 ہزار 220 متاثرین ہلاک ہوگئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز پر نظر رکھنے والے ویب سائٹ کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے تاہم نئے کیسز سامنے کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

امریکا

امریکا میں مزید ایک ہزار 354 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 71 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:امریکا میں کورونا وائرس جنوری میں پھیلنا شروع ہوچکا تھا، رپورٹ

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بدستور بڑھ رہی ہے اور مزید 75 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور یوں امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے 47 ہزار 734 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہزار 58 ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 7 لاکھ 18 ہزار 279 رہ گئی۔

امریکامیں مزید 14 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اسپین

کورونا وائرس سے یورپ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز اسپین میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق مزید 4 ہزار 635 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 24 ہوچکی ہے۔

ہلاکتوں کے اعتبار سے اسپین تیسرے نمبر پر اور مزید 440 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی، اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 157 ہوئی ہے۔

اسپین میں ایک لاکھ ایک ہزار 617 مریض ہیں جبکہ 89 ہزار 250 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم مزید 7 ہزار 705 افراد کی تشویش ناک حالت میں ہیں۔

اٹلی

کورونا وائرس سے یورپ میں سب سے ہلاکتوں کا سامنا کرنے والا ملک اٹلی ہے جہاں کیسز کی شرح میں کمی آگئی ہے۔

اب تک اٹلی میں مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 85 ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 327 ہے۔

فرانس اور جرمنی

فرانس بھی ہلاکتوں اور کیسز کے اعتبار میں دنیا میں بدترین طریقے سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں ہیں۔

فرانس میں اب تک 40 ہزار 657 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 97 ہزار 880 متاثرین زیرعلاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 218 کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 877 اور اموات کی تعداد 21 ہزار 340 ہے۔

جرمنی کی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی رہی تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 22 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں کورونا کے اصل مریض بتائی گئی تعداد سے 4 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

جرمنی میں مزید 39 افراد کورونا وائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 354 ہوگئی ہے۔

برطانیہ

برطانیہ میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوا ہے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس اور جرمنی کے بعد برطانیہ متاثر ہونے والا دنیا چھٹا ملک ہے جہاں اب متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 78 ہے۔

برطانیہ میں مزید 4 ہزار 583 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح 638 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

نئے اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 78 جبکہ ہلاکتیں 18 ہزار 738 ہیں۔

ترکی

ترکی مسلم دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 98 ہزار 674 افراد کورونا کے مریض ہیں اور 2 ہزار 376 ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی میں یورپ کے سب سے بڑا ہسپتال بھی موجود ہے جس کا افتتاح صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ برس کیا تھا اور ترک میڈیا کے مطابق اس ہسپتال کا شمار دنیا کے تین بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔

ترکی میں صحت کا بہتر نظام موجود ہے جہاں اب تک کورونا وائرس کے صرف 16 ہزار 477 مریض صحت ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 814 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

روس

روس میں 4 ہزار 774 نئے کیسز اور 42 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق روس میں اس وقت 62 ہزار 773 کیسز اور 555 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

روس میں اب تک 4 ہزار 891 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ایران

ایران میں ایک ہزار 30 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 87 ہزار 26 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے جبکہ ہلاکتوں کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں کورونا کے اصل مریض بتائی گئی تعداد سے 4 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

کورونا وائرس سے ایران میں مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار 481 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب

سعودی عرب میں بھی زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں اور مزید ایک ہزار 158 متاثرین کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 930 ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں اب تک 121 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار 925 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے۔

سنگاپور

سنگاپور میں بھی اچانک کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہزار 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سنگاپور میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہزار 178 جبکہ 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024