• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میا خلیفہ نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرلی؟

شائع April 23, 2020
میا خلیفہ ، فوٹو: انسٹاگرام
میا خلیفہ ، فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا اسٹار، اسپورٹس اینکر و فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کے حوالے سے خبریں ہیں کہ انہوں نے خاموشی سے خفیہ شادی کرلی۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کردی۔

لبنانی نژاد امریکی ماڈل و سوشل میڈیا اسٹار 27 سالہ میا خلیفہ نے چند ماہ قبل اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کی تھی اور رواں ماہ اپریل میں شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے چند دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے اپنی شادی ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: فحش فلمیں بنانے والے لڑکیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں، میا خلیفہ

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں ہی خفیہ طور پر خاموشی سے محدود لوگوں کی موجودگی میں شادی کرلی۔

شوبز نیوز ویب سائٹ اسپاٹ بائے نے بتایا کہ اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد یہ خبریں ہیں کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔

اگرچہ میا خلیفہ نے واضح طور پر شادی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی، تاہم ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے شادی کرلی۔

میا خلیفہ نے چند دن قبل خود کو اپنے منگیتر روبرٹ سینڈبرگ کے ساتھ قرنطینہ کرلیا تھا اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور حال ہی میں انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں سابق اداکارہ نے اپنے منگیتر کو شوہر کہہ کر مخاطب کیا، جس کے بعد خیال کیا جانے لگا ہے کہ انہوں نے شادی کرلی۔

میا خلیفہ نے حال ہی میں اپنے مسیحی مداحوں کو ایک پوسٹ کے ذریعے ایسٹر کی مبارکباد بھی دی تھی جس میں ان کے ساتھ روبرٹ سینڈبرگ بھی موجود تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

چند ماہ تک پورن انڈسٹری میں کام کرنے والی میا خلیفہ انتہائی کم وقت میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مشہور ہوگئی تھیں اور انہیں نمبر ون فحش اداکارہ بھی قرار دیا گیا تھا۔

فحش فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد میا خلیفہ نے بطور سوشل میڈیا اسٹار کام کا آغاز کیا اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف برانڈز کی تشہیر کرنا شروع کی اور ساتھ ہی انہوں نے اسپورٹس اینکر کے طور پر بھی کام کرنا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ ایسے گھورتے ہیں جیسے وہ لباس پھاڑ کر سب کچھ دیکھ رہے ہوں، میا خلیفہ

گزشتہ سال سابق اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ماضی اور حال کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

میا خلیفہ نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پورن انڈسٹری کو چھوڑے جانے کے باوجود آج تک انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا لیکن اب بھی ان کا نام اسی انڈسٹری سے جوڑا جاتا ہے اور انہیں ماضی جیسا ہی سمجھا جاتا ہے۔

میا خلیفہ کے مطابق انہیں شدت سے محسوس ہوتا ہے کہ ہر انسان سے زندگی میں کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی کبھی بھی معافی نہیں ملتی اور شاید ان سے ایسی ہی ایک غلطی ہوگئی۔

اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا تھا کہ فحش انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد جہاں انہیں اپنے اہل خانہ نے دور کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا، وہیں انہیں سماج میں بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

میا خلیفہ نے کہا تھا کہ انہیں آج بھی لوگ ایسے دیکھتے ہیں جیسے وہ ان کا لباس پھاڑ کر ان کے پورے جسم کو دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے کیتھولک مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والی میا خلیفہ انتہائی کم عمری میں اہل خانہ سمیت امریکا منتقل ہوگئی تھیں، جہاں انہوں نے 2014 کے اختتام اور 2015 کے آغاز کے دوران چند ماہ تک فحش فلموں میں کام کیا تھا۔

فحش فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں، جس کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024