• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کورونا لاک ڈاؤن: نیٹ فلکس یوزرز میں تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ کا اضافہ

شائع April 23, 2020
فوٹو: نیٹ فلکس
فوٹو: نیٹ فلکس

کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے یوزرز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

لوگ گھروں میں محظوظ ہونے کے لیے اس ویڈیو اسٹریمنگ سروس کا سہارا لے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نیٹ فلکس کا منافع دوگنا ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ کے قریب افراد نے لاک ڈاؤن کے دوران نیٹ فلکس کی سبسکرپشن حاصل کی۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک جتنے یوزرز نے نیٹ فلکس سبسکرائب کیا اب ان میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: 2018 کی نیٹ فلکس سیریز میں بھی کورونا وائرس کی پیش گوئی

البتہ نیٹ فلکس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیشتر پروڈکشن روک دی گئی ہے تاہم آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ادھر فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو لکھے گئے ایک خط میں نیٹ فلکس کی انتظامیہ نے کہا کہ ’ہم اپنی سروسز کے لیے ممبرشپ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں'۔

نیٹ فلکس کے مطابق کمپنی لاک ڈاؤن کے دنوں میں ان لوگوں کو اپنی سروسز دے رہی ہے جو گھروں تک محدود ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث اسی طرح لاک ڈاؤن نافذ رہا تو ہوسکتا ہے رواں سال جون تک اس سروس میں 75 لاکھ ممرز کا مزید اضافہ ہوجائے۔

البتہ انہوں نے سرمایہ کاروں کو واضح کیا کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ان یوزرز میں تیزی سے کمی بھی آسکتی ہے۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس کے دنیا بھر میں سبسکرائبر کی تعداد تقریباً 18 کروڑ 20 لاکھ ہوچکی ہے۔

نیٹ فلیکس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 709 ملین ڈالر کا منافع کمایا اور مجموعی طور کمپنی نے پہلے تین ماہ میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کمائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024