• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی

شائع April 23, 2020 اپ ڈیٹ April 28, 2020
پاکستان اور نیدرلینڈز کے دمریان رواں سال جولائی میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول تھی— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان اور نیدرلینڈز کے دمریان رواں سال جولائی میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول تھی— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب نیدرلینڈز کے کرکٹ حکام سے مشورے کے بعد رواں سال جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یکم ستمبر 2020 تک تمام اسپورٹس اور ثقافتی ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر اور شرجیل کی طرح دوسرا موقع فراہم کیا جائے، سلیم ملک

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں 4 سے 9 جولائی کو کھیلی جانی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے سیریز ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز ملتوی کررہے ہیں لیکن موجودہ حالات میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے نیدرلینڈز میں کورونا وائرس سے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے اور موقع پر دیگر تمام ممالک کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کوننک لکجے نیدرلینڈز کرکٹ بونڈ (کے این سی بی) کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلد قابو پالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پہلوان محمد افضل شیر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ دورہ نیدرلینڈز کا بھرپور لطف اٹھایا اور حالات معمول پر آتے ہی پی سی بی اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کرتے ہوئے کے این سی بی کی مشاورت سے دورہ نیدرلینڈز کے نئے شیڈول کی تیاری کا آغاز کردے گا۔

البتہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے واضح کیا کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا دو ٹی20 میچوں پر مشتمل دورہ آئرلینڈ اور 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل دورہ انگلینڈ کا شیڈول برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں اپنے ہم منصب نمائندگان سے رابطے میں ہیں، پی سی بی ہمیشہ کی طرح ان دوروں کے حوالے سے بھی میزبان بورڈز سے رہنمائی حاصل کرنے پر خوش ہوگا تاہم کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'پاکستان نے عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ کیا تو یہ سنگین غلطی ہوگی'

کے این سی بی کے سربراہ بیٹی ٹمر نے دورہ ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم موسم گرما کے دوران نیدرلینڈز میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی کی میزبانی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے دوران کھلاڑیوں، مداحوں اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ڈچ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی بھی قابل فہم عمل ہے۔

بیٹی ٹمر نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سیزن تک صورتحال قابو میں ہوگی اور ہم ایک بار پھر کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کے لیے تیار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے سال بھی اولمپکس کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے، جاپانی ماہرین

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر کے 185 سے زائد ممالک میں پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر کی کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

رواں سال اولمپکس کے ساتھ ساتھ ومبلڈن اوپن، یورو کپ، کنفیڈریشن کپ کے ساتھ ساتھ تمام کھیلوں کی لیگز اور دیگر مقابلوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیدرلینڈز میں کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 35 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024