• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گھریلو تشدد اور ذہنی تناؤ کا شکار افراد ان ہیلپ لائنز پر مدد حاصل کر سکتے ہیں

شائع April 22, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران کئی مسائل سامنے آئے جن میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان علیحدگی سمیت گھریلو تشدد میں اضافہ شامل ہے۔

حال ہی میں ایسی کئی رپورٹس بھی سامنے آئیں جن میں انکشاف کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کا لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے جبکہ طبی عملے میں شامل خواتین کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث لاک ڈاؤن: دنیا بھر میں گھریلو تشدد میں اضافہ

اگر اس دوران آپ کو بھی کسی قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جسے تشدد کا سامنا کرنا پڑا، تو مندرجہ ذیل دی گئی تنظیمیں ایسے افراد کی مدد کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔

گھریلو تشدد اور بچوں کا استحصال

بیداری

بیداری نامی این جی او خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے، اس تنظیم کے تحت قانونی امداد، مشاورت اور پناہ گاہوں کے لیے متعلقہ اداروں تک رسائی دلوائی جاتی ہے۔

ہیلپ لائن: 5251717-0300

کام کے اوقات: پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے شامل 5 بجے تک

وزارت انسانی حقوق (ایم او ایچ آر)

وزارت انسانی حقوق کی ٹول فری ہیلپ لائن ایسے افراد کے لیے کام کرتی ہے جو کسی قسم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہوں، اس سروس کے تحت مفت قانونی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ہیلپ لائن: 1099، 03339085709 (واٹس ایپ)

کام کے اوقات: پورے ہفتے صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک

پی ایس سی ڈبلیو ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن

پنجاب ویمن ٹول فری ہیلپ لائن پورے ہفتے ہر وقت دستیاب رہتی ہے، یہ ہیلپ لائن پی سی ایس ڈبلیو کی جانب کے تحت کام کررہی ہے، ہیلپ لائن پر خواتین ایجنٹس موجود ہوتی ہیں، جن میں تین قانونی مشیر، سماجی مشیر، سپروائزر اور انتظامی عملہ شامل ہے، جو صنفی مسائل کے حوالے سے بھی مشاورت فراہم کرتا ہے۔

ہیلپ لائن: 1043

کام کے اوقات: پورے ہفتے 24 گھنٹے (یہ سروس صرف پنجاب کے لیے ہے)

دستک فاؤنڈیشن

دستک ایک ایسی فاؤنڈیشن ہے جہاں ان افراد کی مدد کی جاتی ہے جنہیں گھریلوں یا صنفی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہو، اس تنظیم کے تحت خواتین اور بچوں کو قانونی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں سراہا بھی فراہم کیا جاتا۔

ہیلپ لائن: 4161610-0333

کام کے اوقات: پیر سے ہفتہ صبح 9 بج کر شام 5 بجے تک

ذہنی صحت

روزن

روزن ہیلپ لائن ایک مفت ٹیلیفونک سروس ہے، جو آپ کا رابطہ تربیت یافتہ ماہر نفسیات سے کروائے گی، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے اشتراک سے روزن سروس لاک ڈاؤن کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کو بھی مدد فراہم کررہی ہے۔

ہیلپ لائن: 1741-111-0304

کام کے اوقات: پیر سے ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک

انٹرایکٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی آر ڈی)

آئی آر ڈی سب کی صحت کی دیکھ بھال کی کوششوں میں سرگرم ہے، اس کا پرسکون زندگی نامی پروگرام کا مقصد کم مراعات یافتہ افراد کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی فراہم کرنا ہے، اس ہیلپ لائن کے ذریعے مفت مشاورت اور سیشنز آفر کیے جاتے ہیں۔

ہیلپ لائن: 7133332-0213

کام کے اوقات: پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک

امن ٹیلی ہیلتھ

امن ٹیلی ہیلتھ کورونا وائرس کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کے لیے پاکستان سوسائٹی برائے ایکسلینس ان سائیکولوجی کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

ہیلپ لائن: 9123 (موبائل)، 9123-11-111 (لینڈ لائن)

کام کے اوقات: پیر سے جمعہ دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک

سائبر ہراسانی

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن

کورونا وائرس کے دوران لگے لاک ڈاؤن کے باعث انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کا مقصد سب کے لیے محفوظ آن لائن ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس فاؤنڈیشن کے تحت ہر قسم کی آن لائن ہراسانی پر کام کیا جاتا ہے، مزید تفصیلات کے لیے اس فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا پیچز وزٹ کرسکتے ہیں۔

ای میل: [email protected]


انگریزی میں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024