• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا لاک ڈاؤن: بھارتی اداکارہ نے سر منڈوا لیا

شائع April 22, 2020
بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریا، فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریا، فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں اس وقت جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ایسے میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ایسے وقت میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے بھی کافی سرگرم ہیں اور بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریا بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد میں آگے آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ کی پیدائش

تاہم اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا فیصلہ لیا جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز کی سیریز جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے اور ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے گھر سے باہر جاتی لیکن ہر بار گھر واپس آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وہ نہاتی ہیں اور اپنے بالوں کی بھی اچھی طرح صفائی کرتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیکن اداکارہ نے بتایا کہ اپنے بالوں کی صفائی میں ان کا کافی قیمتی وقت ضائع ہوجاتا، جس کے باعث انہوں نے اپنا سر منڈوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے اپنے بالوں کا خیال رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا اور سوچا کہ میں لاک ڈاؤن کے دوران کس حد تک آگے بڑھ سکتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے بالوں کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، مجھے اپنے ڈرائیور اور دیگر افراد کو کھانا دینے گھر سے باہر جانا پڑتا، میں ہر وقت اے سی میں نہیں بیٹھ سکتی اور صرف اپنی خوبصورتی کا خیال رکھنے کے لیے میں یہ سارے کام بھی نہیں چھوڑ سکتی، اس لیے میں وگ کا سہارا لوں گی، وگز اس ہی لیے تو بنائی جاتی ہیں‘۔

جیا بھٹاچاریا کے مطابق انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں خوبصورتی سے زیادہ اداکاری کو اہمیت دی ہے، انہوں نے کبھی اس بات کی پروہ نہیں کی کہ وہ کیسی نظر آرہی ہیں اس لیے سر منڈوانا ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انوکھی سزا

اداکارہ نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ایسا کرنے پر ان کے بچے ان سے بےحد ناراض ہوں گے تاہم اب انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 19 ہزار 984 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 3 ہزار 870 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے۔

بھارت میں اب تک 640 افراد اس وائرس سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

بھارتی حکومت نے رواں سال 24 مارچ کو ملک بھر میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا، جبکہ بعدازاں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024