• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا چابیاں، فون اور کرنسی نوٹ سے کووڈ 19 کا خطرہ بڑھتا ہے؟

شائع April 22, 2020
—  شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے اس عہد میں آپ کا گھر ہی محفوظ پناہ گاہ ہے، جس کو آپ وائرس سے پاک رکھنا چاہتے ہوں گے۔

مگر جب آپ کسی ضروری کام سے گھر سے باہر جاتے ہیں تو گھر واپس آکر کیا کرنا چاہیے؟ کیا گھر سے باہر آپ کے ساتھ موجود اسمارٹ فون، بٹوے، کرنسی اور نوٹ اور چابیاں واپس آکر گرم پانی اور صابن سے دھونا ضروری ہے؟

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم سب ہی ہر وقت نادیدہ بیکٹریا، وائرسز اور پیرا سائٹس کی زد میں رہتے ہیں، جو ہر چیز میں ہی موجود ہوتے ہیں، جن میں موبائل فون، کلائی کی گھڑی، نظر کا چشمہ غرض ہر چیز شامل ہے۔

مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ گھر سے باہر جو چیز بھی آپ کے ساتھ موجود ہو، انہیں واپس آکر اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ بیشتر چیزوں سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا، اور آپ کو ان سے گریز یا صفائی کی ضرورت نہیں، بس ایک چیز کا خیال رکھیں اور وہ آپ کے ہاتھ ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کووڈ 19 کے خطرے کی بات ہوتی ہے تو سب سے بڑا خطرہ آپ کے اپنے ہاتھ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایسا نہیں کہ عام استعمال کی اشیا سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا، مگر فون اور الیکٹروننکس کو وائپس یا 70 فیصد الکحل والے اسپرے سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ وائرس عام طور پر ناک یا منہ کے راستے جسم میں داخل ہوکر متاثر کرتا ہے، بیشتر کیسز میں کسی مریض کی کھانسی یا بہت قریب ہونے سے سانس کے ذریعے ذرات کے اخراج سے یہ وائرس صحت مند فرد کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔

مگر انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی بار کوئی فرد ہاتھ ہر کھانستا ہے، قریب موجود چیز پر چھینک دیتا ہے یا ہاتھ دھوئے بغیر دروازہ کھول دیتا ہے، بعد میں وہ چیز آپ کے استعمال میں آتی ہے یا دروازہ کھولتے ہیں، تو ہاتھوں پر جراثیم منتقل ہوسکتے ہیں اور انہیں دھوئے بغیر کھانا کھالیں تو وہ جسم میں جاسکتے ہیں۔

ان کے بقول کرنسی نوٹ اس کی اچھی مثال ہیں، بہت کم افراد کو احساس ہوتا ہے کہ نوٹوں میں جراثیموں کی آلودگی کتنی زیادہ ہوتی ہے، متعدد محققین نے ثابت کیا ہے کہ ان پر لاتعداد اقسام کے بیکٹریا، وائرسز اور دیگر زندہ اجساس موجود ہوسکتے ہیں۔

رواں ماہ یورپین کانگریس آف کلینکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشز ڈیزیز میں ایک تحقیق پیش کی جارہی ہے جس میں ان خدشات پر بات کی گئی ہے۔

جرمنی کی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر ہمبرگ ایپنڈروف کی اس تحقیق میں کووڈ 19 پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی مگر ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یورپی کرنسی نوٹوں میں جراثیموں کی آلودگی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مگر اس کا حل کنسی نوٹوں کو پھینک دینا یا دھونا نہیں، نہ ہی چابیوں پر جراثیم کش اسپرے کی ضرورت ہے، بلکہ اس کا حل احتیاط اور ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وبا کے لیے اھتیاط سے ہی بیماری سے بچنا ممکن ہے، یعنی فیس ماسکس کا استعمال کریں اور سماجی دوری کی مشق کریں، جبکہ بار بار ہاتھ دھوئیں جس کے لیے عام صابن اور پانی بھی موثر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024