• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
Live Covid 2019

سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا

شائع April 21, 2020

سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک رابطہ ہوا جس میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

زلفی بخاری نے سعودی حکام سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھان کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی وزیر نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہو گی۔

سعودی حکومت نے 3 ماہ تک کمپنیوں کو پاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024