• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے قرنطینہ میں جانے کا مطالبہ

شائع April 21, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے قرنطینہ میں چلے جانے کا مطالبہ کردیا۔

رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تشویشناک ہے، لہٰذا وزیراعظم فوری قرنطینہ میں چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کو بھی قرنطینہ میں بھیجنے کی ضرورت ہے جبکہ عمران خان ایس او پیز کے تحت اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024