Live Covid 2019

پاکستان اور ایران کورونا کے بعد تعاون کو فروغ کیلئے پرعزم

شائع April 21, 2020

پاکستان میں موجود ایران کے قونصل جنرل نے پاکستان کے لیے تمام شعبوں بالخصوص سرحدی تجارت میں تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ایرانی خبررساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی سےملاقات میں کہی۔

ایرانی قونصل جنرل کے عہدے کی 4 سالہ مدت ختم ہونے پر ہوئی ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں برادار ممالک پاکستان اور ایران بالخصوص صوبہ سیستان اور بلوچستان کے تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025