ایران کی 65 فیصد نرسز کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کررہی ہیں، نائب وزیر صحت
ایران کی نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ سرکاری شعبے کی 80 ہزار 856 یعنی 65 فیصد نرسز کورونا مریضوں کے علاج کے لیے فرنٹ لائن میں کام کررہی ہیں۔
ایرانی خبررساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مریم حضراتی نے ایک ویڈیو پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس تعداد میں مسلح افواج، بینکوں، فلاحی اور نجی ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ 4 ہزار 456 نرسز بھرتی کی گئیں اور 3 ہزار 55 نرسز رضاکارانہ طور پر کورونا وائرس کے لیے مختص ہسپتالوں میں کام کررہی ہیں۔