ایرانی صدر حسن روحانی کا اٹلی کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیراعظم سے فون پر بات چیت کے دوران اطالوی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے تجربات سے آگاہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے ’مملک ایک ساتھ کام کیے بغیر بحران کو پیچھے چھورنے کے قابل نہیں ہوسکتے اور وائرس کو تجربات کے تبادلے اور تعاون سے قابو کیا جاسکتا ہے‘