• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انٹرنیٹ پر مہوش حیات کی ہم شکل کی دھوم

شائع April 21, 2020
اداکارہ مہوش حیات اور بلاگر روزا ، فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ مہوش حیات اور بلاگر روزا ، فوٹو: انسٹاگرام

اگر اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا لگا کہ یہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی تصویر ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

مہوش حیات کے ساتھ جو دوسری تصویر ہے یہ دراصل ان کی ہم شکل ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ تصاویر روزا نامی بلاگر کی ہیں، جن کی تصاویر کو لوگ مہوش حیات سے جوڑ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کی صرف شکل ہی نہیں بلکہ انداز بھی ملتے ہیں۔

اور اگر ایسا کہا جائے کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز بھی ایک سا ہے تو ٖغلط نہیں ہوگا۔

واقعی ان دونوں کے لکس ایک جیسے ہیں۔

کیا آپ بھی روزا کی تصاویر دیکھ کر دھوکا کھا گئے؟

مہوش حیات کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 2010 کے ڈرامے ’تھوڑی سی وفا چاہیے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔

بعدازاں وہ میرے قاتل میرے دلدار، من جلی، پھر چاند پہ دستک، کبھی کبھی اور دل لگی جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

مہوش حیات اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

اداکارہ کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے کام پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024