اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز سامنے آگئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آگئے۔
سرکاری سطح پر کورونا وائرس کی اپ ڈیٹ جاننے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 185 تک پہنچ گئی۔
اسی طرح گلگت بلتستان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا اور وہاں مزید 18 افراد اس عالمی وبا کا نشانہ بنے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 263 سے بڑھ کر 281 ہوگئی۔
وہی آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا، جس کے ساتھ ہی وہاں متاثرین کی تعداد 50 ہوگئی۔