ایران نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی
ایران میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے باوجود پابندیوں میں قدرے نرمی کرتے ہوئے ہائی وے اور اہم شاپنگ سینٹرز کوکھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ وائرس کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کچھ کم کیا جاسکے۔
ایران کے تاریخی بازار کے دروازے کھول دیے ہیں لیکن حکومت نے نئی پابندیوں کا اطالق کرتے ہوئے ان دکانوں اور بازاروں کو صرف شام 6بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔
تاہم ابھی بھی ریسٹورنٹس، جم اور دیگر اہم مقامات بند ہیں۔
ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 5ہزار 209افراد ہلاک اور 83ہزار سے زائد وائرس متاثر ہو رہے ہیں البتہ گزشتہ ہفتوں کے دوران نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں تیزی سے کمی آئی ہے۔