• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن، اداکارہ نمرہ خان نے شادی کرلی

شائع April 20, 2020
اداکارہ نمرہ خان — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نمرہ خان — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ نمرہ خاں نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

اداکارہ نے 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقد نجی تقریب میں نکاح کیا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

نمرہ خان نے اپنے نکاح کا اعلان انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نمرہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ، میرا نکاح ہوگیا، مجھے صرف آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے والدین، بہنوں اور سسرال والوں سے بےحد محبت کرتی ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر لندن میں پولیس افسر ہیں، ان کی شادی والدین کی مرضی سے ہوئی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’میں آگے جاکر لندن منتقل ہوجاؤں گی لیکن کام کرتی رہوں گی، میرے شوہر بھی یہی چاہتے ہیں‘۔

نکاح کی تقریب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’ابھی گھر میں بس چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں خاندانوں والوں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا‘۔

نمرہ خان کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو اداکارہ نے 2013 میں ’چبھن‘ نامی ڈرامے کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔

انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ میں مرکزی کردار نبھایا جو 2014 میں ریلیز ہوا۔

وہ شریک حیات، میرے خدا، چھوٹی سی زندگی، الف اللہ اور انسان اور بھول جیسے مقبول ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024