• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live Covid 2019

جناح ہسپتال کراچی میں بائیو سیفٹی لیول تھری لیب قائم،یومیہ 100کورونا ٹیسٹ ہوں گے

شائع April 20, 2020

سندھ حکومت نے جناح ہسپتال انتظامیہ کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب کے قیام کی درخواست منظور کر لی۔

سندھ حکومت کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال کراچی میں قائم کی گئی بائیو سیفٹی لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے اور اس میں یومیہ 100کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلےمرحلے میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے فنڈز مختص کر کے لیب کی منظوری دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024