اسلام آباد میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک موت کی بھی تصدیق ہوئی۔
سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں 10 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 181 تک پہنچ گئی۔
مزید یہ کہ ایک اور موت کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔