• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا اور برطانیہ، شہریوں کی واپسی کیلئے 16 چارٹرڈ فلائٹس شروع کریں گے

شائع April 19, 2020
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کے کرایے میں کمی کی گئی ہے —فائل ٹو: اے پی پی
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کے کرایے میں کمی کی گئی ہے —فائل ٹو: اے پی پی

راولپنڈی: امریکا اور برطانیہ، پاکستان میں پھنسے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 16 چارٹرڈ پروازوں شروع کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے 3 شہروں کے لیے لاہور اور اسلام آباد سے اپنی روزانہ کی امدادی پروازیں شروع کرنے کا شیڈول بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان سے اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے جلد چارٹرڈ فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کے کرایے میں کمی کی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد اور کراچی سے واشنگٹن ڈولس ہوائی اڈے پر اپنے 2 ہزار 200 سے زائد شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 6 چارٹرڈ پروازیں چلائے گا۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ پاکستان سے روانہ ہونے والا کوئی بھی امریکی شہری سفارتی عملہ نہیں ہوگا۔

امریکی حکام کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے چارٹرڈ پروازوں کا یہ دوسرا مراحلہ ہوگا۔

اس سے قبل اسلام آباد اور کراچی سے گزشتہ ہفتے کے دوران 785 امریکی شہریوں کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے فلائٹ آپریشن کی بندش میں 21 اپریل تک توسیع کردی

امریکی حکام نے پاکستان میں امریکی شہریوں کو آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے یہ آخری پروازیں ہوں گی، تب انہیں پاکستان میں اس وقت تک قیام کرنا پڑے گا جب تک کمرشل فلائٹس شروع نہیں ہوجاتیں۔

واضح رہے کہ امریکی شہریوں کو مذکورہ چارٹرڈ پروازوں میں نشست کےلیے ادائیگی کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے فی کس تقریباً ایک ہزار ڈالر جبکہ اسلام آباد سے ایک ہزار 450 ڈالرہوں گے۔

دوسری جانب پاکستانی حکومت نے برطانیہ کو 10 چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے جو پاکستان سے پھنسے ہوئے ڈھائی ہزار برطانوی شہریوں کو وطن واپس لے کر جائے گئیں۔

پروازیں 20 اپریل سے شروع ہونے والی ہیں اور 7 دن تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، ’زائد کرائے‘ سے متعلق شکایات

یہ پرواز 20 سے 26 اپریل تک اسلام آباد ائیرپورٹ سے جاری رہے گئیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور سے روزانہ ایک پرواز 21 سے 23 اپریل تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024