بلاول بھٹو کا بیرونِ ملک پاکستانیوں کی اموات پر اظہار تعزیت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ان غمزدہ پاکستانی گھرانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے پیارے بیرونِ ملک کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
ایک بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد مسائل کا سامنا کر رہی جو باعث تشویش ہے جبکہ امریکا اور یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کو بھی مشکل حالات کا سامنا ہے۔
بلاول بھٹو نے اس امید ا اظہار کیا کہ پوری دنیا میں ہمارے سفارتخانے مشکلات سے دوچار پاکستانیوں سے رابطے میں ہوں گے اور یہ کہ کہ سمندر پار پاکستانی خود کو تنہا نہ سمجھیں عوام ان کے لیے فکرمند اور دعاگو ہے۔