• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Covid 2019

'کچی آبادیوں' میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

شائع April 17, 2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر کراچی میں کچی آبادی کے رہائشیوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد شہر میں وائرس ہاٹ اسپاٹس کو بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج رپورٹ ہونے والے 209 کیسز میں سے 77 کچی آبادیوں کے رہائشیوں میں سامنے آئے، انہوں نے ضلع کی مناسبت سے کورونا کیسز کی تعداد بھی بتائی جس کے تحت:

  • ضلع جنوبی میں لیاری، لی مارکیٹ، برنس روڈ، کالا پل، شو مارکیٹ، صدر اور گارڈن کے علاقون میں 30 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
  • ضلع شرقی میں گلبہار، جوہر، شریف کالونی، خلیل کالونی اور کے ای سی ایچ ایس سے 16 کیسز سامنے آئے۔
  • ضلع کورنگی میں ناصر کالونی، شریف کالونی، فیصل کالونی اور پی آئی اے سوسائٹی سے 6 کیسز سامنے آئے۔
  • ضلع ملیر میں لانڈھی اور گلشن حدید سے 6 کیسز سامنے آئے۔
  • ضلع غربی می افغان بستی، ناردرن بائی پاس اور بلدیہ کے علاقوں سے 8 کیسز سامنے آئے۔
  • ضلع وسطی میں 11 کیسز سامنے آئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024