• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان سے سیریز کے پوائنٹس تقسیم، بھارت نے 2021 ویمن ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

شائع April 17, 2020 اپ ڈیٹ April 23, 2020
بھارت کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، انگینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے پی
بھارت کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، انگینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے پوائنٹس دونوں ٹیموں میں یکساں تقسیم ہونے کے بعد بھارت نے 2021 کے ویمن ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کا حصہ تھی لیکن بھارت نے یہ کہہ کر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا کہ پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے سبب انہیں اپنی حکومت سے پاکستان کی میزبانی کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

آئی سی سی نے اس معاملے کو غیرمعمولی حالات تصور کرتے ہوئے دونوں ٹیموں میں سیریز کے پوائنٹس یکساں تقسیم کر دیے تھے جس پر پاکستان نے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا تھا کیونکہ سیریز بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان بھی سیریز نہیں ہو سکیں اور ان کے پوائنٹس بھی ٹیموں میں یکساں تقسیم کر دیے گئے۔

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بھارت نے 2021 ویمن ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں وہ 23 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ 37 پوائنٹس کی حامل آسٹریلیا، 29 پوائنٹس کی حامل انگلینڈ اور 25 پوائنٹس کی حامل جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ میزبان نیوزی لینڈ بھی براہ راست کوالیفائی کر چکا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل کشیدہ تعلقات کے سبب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 13-2012 کے بعد سے کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی اور دونوں ٹیمیں اب صرف آئی سی سی ورلڈ کپ مقابلوں یا دیگر ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024