سانگھڑ میں تبلیغی جماعت کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
سندھ کے ضلع سانگھڑ ڈپٹی کمشنر نے تبلیغی جماعت کے 11 افراد میں کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں آئسولیٹ کیے گئے تبلیغی جماعت سے وابستہ 96 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 11 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 16 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔
11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع سانگھڑ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی