ایران میں کورونا سے مزید 92ہلاکتیں، مجموعی تعداد 4869 ہوگئی
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 8 سو 69 ہوگئی لیکن ایک پارلیمانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
علاوہ ایک نائب وزیر نے خزاں کے موسم میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ سے خبردار بھی کیا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں میں مزید 92 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 77ہزار 9 سو 95 ہوگئی۔
ایرانی پارلیمانی ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد وزرات صحت کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار سے دگنی بھی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تخمینے کے مطابق اموات کی اصل تعداد جسے شامل نہیں کیا گیا وہ سرکاری اعداد و شمار سے 8۔0گنا زیادہ ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں 8 سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔