شاہ محمود سے آئی ایم ایف کی پاکستانی نمائندہ کی ملاقات،قرضوں میں ریلیف پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن ساشیز نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے معاشی مضمرات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک پر اس وبا کے منفی اثرات انتہائی شدید ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وبائی چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کے لیے غیر مشروط معاونت فراہم کی جائے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔