• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلی بار لاش سے لیے گئے نمونوں سے کورونا کی تشخیص

شائع April 16, 2020
لاش سے لیے گئے نمونوں سے کورونا کی تشخیص کی گئی—فوٹو: بگ اسٹاک
لاش سے لیے گئے نمونوں سے کورونا کی تشخیص کی گئی—فوٹو: بگ اسٹاک

جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش کے ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاش سے لیے گئے نمونوں کا ٹیسٹ کرکے کورونا کی تشخیص کرلی۔

یہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں مردہ افراد کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ماہرین کے مطابق انسان کے مرنے کے بعد وائرس بھی ممکنہ طور پر مر جاتا ہے اور اس بات کے بھی شواہد نہیں ہیں کہ لاش سے بھی کورونا وائرس کی منتقلی یا تشخیص ہو سکتی ہے۔

تاہم کچھ دن قبل ہی تھائی لینڈ اور چین کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ لاش سے بھی زندہ انسان کو کورونا کا وائرس لگ سکتا ہے۔

تھائی لینڈ اور چین کے ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک لاش سے زندہ انسان کو کورونا کا وائرس لگا تھا جو کچھ دن تک بیمار رہنے کے بعد چل بسا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاش سے کورونا وائرس زندہ انسان میں منتقل ہونے کا پہلا کیس

اور اب بنگلہ دیش کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک لاش کے نمونے لے کر کورونا کی تشخیص کی ہے۔

بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکا ٹربیون کے مطابق ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں بخار اور ناک کی سوزش کی وجہ سے ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے انہوں نے کورونا وائرس کی تشخیص کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کے نواحی شہر منشی گنج صدر اپزلا کی 65 سالہ خاتون 2 دن قبل بخار اور ناک کی سوزش کی وجہ سے ہلاک ہوگئی تھی، تاہم ڈاکٹرز نے ان کی لاش سے نمونے لیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاش سے لیے گئے نمونوں کو انسٹی ٹیوٹ آف اپڈیمولاجی، ڈیزیز کنٹرول اینڈ ریسرچ (آئی ای ڈی سی آر) بھجوایا گیا جہاں ان کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاش سے لیے گئے نمونوں کے جائزے سے پتہ چلا کہ خاتون کورونا وائرس کا شکار بھی تھیں، جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور اہل محلہ کو قرنطینہ کردیا گیا۔

یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، جس میں کسی بھی مشکوک لاش سے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا گیا، جس سے کورونا کی تشخیص ہوئی۔

بنگلہ دیش میں 16 اپریل کی شام تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1600 کے قریب جا پہنچی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک جا پہنچی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024