• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

کورونا ازخود نوٹس: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار کی فریق بننے کی درخواست

شائع April 16, 2020

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار نے کورونا ازخود نوٹس کیس میں فریق بنائے جانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور خصوصی عدالتوں کے تقریباً 100 ججز کام کر رہے ہیں، عدالتی عملے اور دیگر اسٹاف کی تعداد کئی سو تک پہنچ جاتی ہے جبکہ پانچ ہزار وکلا اور سیکڑوں شہری روزانہ عدالتوں میں آتے ہیں، لہٰذا عدالتوں میں آنے والوں کی اسکریننگ کا مؤثر نظام قائم کرنا اشد ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری حسیب اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر ظفر کھوکھر کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وکلا کو پرسنل لون کی سہولت فراہم کی جائے اور کم آمدن والے وکلا کے معاونین کیلئے بھی حکومتی پیکج دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024