• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں کورونا وائرس کے 58 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے

شائع April 16, 2020
پاکستان میں مقامی طور پر منتقلی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں مقامی طور پر منتقلی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے—فائل فوٹو: اے پی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تقریباً 58 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقلی کے ہیں۔

خیال رہے کہ مارچ کے مہینے میں جب یہ وبا پاکستان میں پھیلنا شروع ہوئی تھی تو ملک میں بیرون ملک خاص طور پر ایران سے آئے افراد کے کیسز کی تعداد مقامی سطح پر منتقلی سے زیادہ تھی۔

تاہم یہ اعداد و شمار آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگے اور حکومت کی جانب سے 21 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے ساتھ ہی بیرون ملک سے آئے مریضون کی تعداد کم ہونے لگی جبکہ بغیر سفری تاریخ رکھنے والے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 568 کیسز اور 11 اموات، ملک میں متاثرین 6800 سے متجاوز

بعد ازاں 12 اپریل تک وزیراعظم کے معاون خصوی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کے مجموعی کیسز میں تقریباً نصف مقامی طور پر منتقلی کے تھے۔

علاوہ ازیں جمعرات کی صبح سامنے آنے والے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک تھے کیونکہ اس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 17 اموات ریکارڈ کی گئیں جو اب تک کی ایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ان اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اب تک 6 ہزار 505 مثبت کیسز سامنے آئے جس میں مقامی طور پر منتقلی کے کیسز 58 فیصد تک تھے۔

مزید برآں قومی ایمرجنسی سینٹر برائے پولیو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈان کو بتایا کہ ملک میں پولیو وائرس نگرانی کا نظام اب کورونا وائرس کے کیسز کو پتہ لگانے کے لیے استعمال ہوگا کیونکہ یہ ملک میں وائرس کی تشخیص کا سب سے مؤثر نظام ہے۔

ادھر وزارت قومی صحت کے ترجمان ساجد شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بدھ کو 5 ہزار 540 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے، جو 24 گھنٹوں کے دوران ٹیسٹ کا سب سے زیادہ نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریضوں کی ’ہوم آئیسولیشن‘ سے وائرس کی مقامی طور پر منتقلی میں اضافہ

ان کے مطابق اس سے قبل پاکستان یومیہ اوسطاً 2 ہزار 500 ٹیسٹ کر رہا تھا۔

ساجد شاہ کے مطابق پاکستان میں اب تک 78 ہزار 979 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے جبکہ جیسے جیسے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا مثبت کیسز کی تعداد بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں اپریل کے آخر تک حکومت یومیہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس وجہ سے یہ امکانات ہیں کہ پھر ملک میں یومیہ اوسطاً ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوں گے۔  

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024