گلگت بلتستان: تاجروں اور پولیس کے مابین جھڑپیں
گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اعلان کے باوجود پولیس نے کاروباری مراکز کھولنے پر تاجروں کو دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی جس پر تاجر مشتعل ہوگئے اور دونوں کے درمیان جھڑپیں ہوگئیں۔
پولیس نے سبزی اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ سب دکانیں بن کرادیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے وزرا نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا لیکن رات گئے مذکورہ اعلان مسترد کردیا گیا۔
بعدازاں حکومتی وزرا نے کہا کہ قائمہ کابینہ سے مشاورت کے بعد کابینہ میں حتمی فیصلہ لیا جائےگا۔