• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کا نیا طاقتور اور 'سستا ترین' آئی فون متعارف

شائع April 15, 2020
آئی فون ایس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایس — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے اپنا سستا ترین آئی فون ایس ای متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے آئی فون کو پیش کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے تقریب کا انعقاد نہیں ہوا بلکہ ایک پریس ریلیز میں یہ اعلان کیا گیا۔

2016 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں یہ نیا فون آئی فون 8 سے زیادہ ملتا جلتا ہے جس میں زیادہ بہتر کیمرا اور طاقتور ترین پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس نئے آئی فون میں 4.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل نمایاں ہیں جبکہ آئی فون 8 کی طرح ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔

آئی فون 11 سیریز کی ڈیوائسز کی طرح اس نئے فون میں بھی اے 13 پراسیسر دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بیٹری کا حجم تو نہیں بتایا گیا مگر اس میں 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وائرلیس چارجنگ، وائی فائی سکس، ایل ٹی ای اے اور ڈوئل سم (ای سم سپورٹ) جیسے فیچرز نمایاں ہیں جبکہ تھری ڈی ٹچ کی جگہ ہیپک ٹچ کو دی گئی ہے اور ہاں ہوم بٹن پھر اس آئی فون میں واپس لوٹ آیا ہے۔

اس فون میں 64، 128 اور 264 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون میں بیک پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں اسمارٹ ایچ ڈی ار فوٹوگرافی فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔

پورٹریٹ تصاویر کے لیے مونوکیلولر ڈیپتھ سنسنگ نامی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے چہروں اور تفصیلات میں ڈیٹیکٹ کرتی ہے۔

کیمرے میں سنیماٹک اسٹیبلائزیشن ویڈیووز کے لیے دی گئی ہے جبکہ فرنٹ پر میگا پکسل کیمرا ہے جس میں پورٹریٹ موڈ موجود ہے۔

یہ فون 17 اپریل سے پری آرڈر اور 24 اپریل کو مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 399 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور اس وقت طاقتور ترین پراسیسر والا سب سے سستا آئی فون بھی ہے۔۔

128 جی بی اسٹوریج پر اس کی قیمت 449 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج پر 549 ڈالرز (91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024