پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے، اجمل وزیر
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 'پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اس لیے عوام سے ہماری اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے اورہمارے فیصلوں کو اصل مقصد بھی یہی ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینا ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ مردان میں شروع میں کیسز میں اضافہ ہوا تاہم منگا میں سامنے آنے والے کیسز کے بعد اس میں کمی آئی اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی کمی آئی ہے۔
اجمل وزیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔