پوری سچائی اور دیانتداری کے ساتھ عوام کے سامنے حقائق رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم پوری سچائی اور دیانتداری کے ساتھ عوام کے سامنے حقائق رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو صورتحال آگے دیکھ رہے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس وقت دو مختلف قسم کی رائے اور آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جو یہ کہتے ہیں کہ بیمارے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرو لیکن ساتھ ساتھ ملک کے وہ کروڑوں لوگ جو صاحب ثروت نہیں ہیں آمدنی ختم ہونے سے ان کو جو مشکلات درپیش ہوں گی ان کا بھی خیال رکھو، لہٰذا یہ وہ لوگ نہیں کہتے ہیں کہ لوگ مرتے ہیں تو مرجائیں۔'
اسد عمر نے کہا کہ 'اسی طرح وہ لوگ جو یہ چاہتے ہیں کہ اس وقت زیادہ توجہ بیماری کا پھیلاؤ روکنے کی طرف ہونی چاہیے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ غریب آدمی بے شک مرجائے، یہ ایک مشکل