اسلام آباد میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک توسیع
ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کی توسیع کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھلاؤ کے پیش نظر اسلام آباد میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 144 میں توسیع کی گئی، جس کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کا اکٹھا ہونا منع ہوگا۔
مزید برآن اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق عوامی اجتماع اور سماجی فاصلے پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ جن کاروبار اور اداروں کو پہلے استثنیٰ دیا گیا تگا وہ برقرار رہے گا، تاہم وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ بدستور بند رہے گی۔