• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کا تیز ترین چارجنگ سپورٹ رکھنے والا اسمارٹ فون متعارف

شائع April 14, 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایس 2 متعارف کرادیا ہے جو کہ اکتوبر 2019 میں پیش کیے جانے والے رینو ایس کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

اوپو رینو ایس میں دنیا کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ دی گئی تھی جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صفر سے سو فیصد تک 30 منٹ سے بھی کم وقت میں چارج کرسکتی تھی۔

اس بار کمپنی نے فون کے نام سے رینو ہٹا کر بس ایس 2 کا نام دیا ہے اور دنیا کی تیز ترین وائرلیس چارجنگ سپورٹ فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایس 2 میں 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود ہے جو کہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک 56 منٹ میں چارج کرسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فون میں 6.55 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون پراسیسر اور 5 جی سپورٹ کے لیے ایکس 55 موڈیم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 8 سے 12 جی بی یم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوری دی گئی ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 65 واٹ وائرڈ سپورٹ دی گئی ہے اور اس لحاظ سے بھی دنیا کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ اس میں موجود ہے۔

اس فون میں ہیڈفون جیک مومود نہیں تاہم اسٹیریو اسپیکرز دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور باقی دونوں کیمرے 2، دو میگا پکسل کے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جس کے ساتھ اوپو نے الٹرا نائٹ موڈ سپورٹ دی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7.1 سے کیا ہے۔

یہ فون 20 اپریل سے چین میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 4 ہزار چینی یوآن (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024