• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا کے باعث کوما میں جانے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع April 14, 2020
خاتون بچے کو جنم دینے کے 5 دن بعد ہوش میں آگئیں—فوٹو: انسٹاگرام/ دی مرر
خاتون بچے کو جنم دینے کے 5 دن بعد ہوش میں آگئیں—فوٹو: انسٹاگرام/ دی مرر

کورونا وائرس کی وجہ سے دوران علاج کوما میں جانے والی امریکی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی جس کے بعد وہ ہوش میں بھی آگئیں۔

اگرچہ ماضی میں بھی کوما میں جانے والی خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور دماغی طور پر بھی مردہ پائی جانے والی خواتین نے بھی بچوں کو جنم دیا ہے، مگر کورونا سے متاثر ہوکر کوما میں جانے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کوما میں جانے والی خاتون اپنے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہوش میں آگئیں اور اب وہ بلکل صحت مند ہیں۔

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر وینکوور کی خاتون کے ہاں کوما کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوما میں جانے والی خاتون بچے کو جنم دینے کے کچھ دن بعد ہوش میں آگئیں اور انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں آن لائن شرکت کی، جہاں انہوں نے پنے منفرد تجربے سے متعلق جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دہائی سے کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مارچ کے آخر میں ان کی طبعیت خراب ہوگئی تو انہیں ہسپتال لایا گیا، جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ بدقسمتی سے مثبت آیا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں ہی رکھا گیا۔

خاتون نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل صحت مند تھیں اور ان کے کسی بھی رشتہ دار کو ان کے اچانک بیمار ہونے کی امید نہیں تھی اور نہ ہی کسی کو یہ توقع تھی کہ وہ کوما میں بھی جا سکتی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ کوما میں مبتلا ہونے کے وقت وہ حمل کے 33 ویں ہفتے میں تھیں اور جب وہ کچھ دن قبل ہوش میں آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کوما کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو 30 مارچ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور اگلے ہی دن وہ کوما میں چلی گئیں جب کہ یکم اپریل کو کوما کی حالت میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

مزید پڑھیں: دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچوں کی پیدائش

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے 5 دن بعد 6 اپریل کو خاتون کوما سے باہر آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے تو وہ جان کر بہت خوش ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 33 سالہ خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل بھی ایک بچے کی ماں یں۔

خاتون کے ہاں کوما کی حالت میں بچے کی پیدائش اور بعد ازاں خاتون کے ہوش میں آنے اور ان کے صحت مند ہونے پر ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور اس سارے عمل کو معجزے سے تشبیح دی۔

خاتون پہلے بھی ایک بچے کی ماں ہیں—اسکرین شات/ یوٹیوب
خاتون پہلے بھی ایک بچے کی ماں ہیں—اسکرین شات/ یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024