• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارت میں کورونا کیسز 10 ہزار سے متجاوز، لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع

شائع April 14, 2020
بھارت میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع دی گئی - فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع دی گئی - فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں 3 ہفتوں کے شٹ ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جس پر حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک توسیع دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنج یہ ہے کہ وائرس کو ملک کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ سب سے کم متاثرہ علاقوں میں چند پابندیوں میں آئندہ ہفتے تک نرمی کی جائے اور ضروری سرگرمیوں کی اجازت دے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا مہلک وبا سوائن فلو سے 10 گنا زیادہ خطرناک ہے، عالمی ادارہ صحت

ان کا کہنا تھا کہ ’3 مئی تک سب کو لاک ڈاؤن میں رہنا ہے، میں تمام بھارتیوں سے گزارش کرتا ہے کہ ہم مل کر کورونا وائرس کو دیگر علاقوں تک پھیلنے سے روکیں گے‘۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کا خطاب ایسے موقع پر سامنے آیا جب بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 363 ہوچکی ہے جبکہ اس سے 339 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

یہ تعداد بری طرح متاثر ہونے والے مغربی ممالک جیسے امریکا، اٹلی اور اسپین کے مقابلے میں کم ہیں تاہم صحت کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بھارت میں کم تعداد میں ٹیسٹنگ ہونے کی وجہ سے ہے جبکہ انفیکشنن کی اصل سطح کہیں زیادہ ہوگی۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’سماجی فاصلے اور لاک ڈاؤن سے قوم کو بہت فائدہ ہوا ہے اور اگر ہم اسے معاشی طور پر دیکھیں تو یہ بہت مہنگا ثابت ہورہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی تاہم بھارتیوں کی جانوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں قرنطینہ مراکز کے فضلے سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ

نریندر مودی نے معیشت کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے روزگار سے محروم ہونے والے لاکھوں لوگوں کے لیے فوری ریلیف کی کوئی پیشکش نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں غریب، عوام جو کھانے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے اور کئی مہاجرین ورکرز، جو اپنے گاؤں نہیں پہنچ پارہے ہیں، ان کے درد کا احساس ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھی بدھ کے روز ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق بھارت اور دیگر جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں معاشی نمو رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے 40 سال کی سست ترین سطح پر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024