• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ایشیائی ترقیاتی بینک کا ترقی پذیر ممالک کیلئے 20 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان

شائع April 13, 2020 اپ ڈیٹ April 14, 2020
کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے 20 ارب ڈالر کا بڑا پیکج دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق یہ پیکج اے ڈی بی کے ایک ماہ قبل اعلان کردہ پیکج سے تین گنا بڑا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ وائرس سے بچنے کے لیے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس نے شدید کساد بازاری کی فضا پیدا کردی ہے۔

دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساسوگو اساکاوا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 'اس بحران کے بڑھنے کے بعد بینک کے لیے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وہ اپنی امداد بڑھائے۔'

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک: کورونا وائرس سے متاثر پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکج منظور

پیکج کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر رکن ممالک کے بجٹ خسارے کے لیے 13 ارب ڈالر دستیاب ہوں گے، جبکہ نجی شعبے کے لیے 2 ارب ڈالرمختص کیے گئے ہیں۔

اے ڈی بی کے ترقی پذیر ممالک میں افغانستان اور میانمار سے بھارت اور چین تک کے ممالک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو 4 ہزار 100 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ ہے اور امریکا، یورپ اور دیگر بڑی معیشتیں شدید متاثر ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ’کورونا وائرس ترقی پذیر ایشیائی ممالک کی معیشتوں پر نمایاں اثرات مرتب کرے گا‘

اے ڈی بی نے 18 مارچ کو کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘ہم اپنے رکن ممالک کو اس حوالے سے جارحانہ اقدامات کے لیے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ غریب، نادار افراد اور خطے بھر میں وسیع پیمانے پر تمام افراد کا تحفظ کیا جائے اور معاشی حوالے سے یقینی بنایا جائے کہ تمام ممالک فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کرپائیں’۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025