ٹرینیں قرنطینہ کے طور پر استعمال کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرینوں کو ضرورت پڑنے پر قرنطینہ کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر ٹرینیں 25 اپریل تک معطل رہیں گی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اپنی ریلوں کو تفتان اور چمن میں قرنطینہ کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے اور اگر خدا نخواستہ بیماری کسی بھی گاؤں یا شہر میں بڑھی تو ہماری ریلیں بطور ہسپتال کام کرنے کے لیے تیار ہوں گی'۔
شیخ رشید احمد نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ 'فی الوقت ریلیں 24 اپریل کی رات 12 بجے تک بند رہیں گی تاہم مال بردار ریلیں حسب معمول مال لے جاتی رہیں گی'۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔