پاکستان آہستہ آہستہ تباہ کن صورتحال کی طرف جارہا ہے، نتائج سے خوفزدہ ہوں، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آہستہ آہستہ کورونا وائرس سے تباہی کے طرف بڑھنے کا خطرہ ہے جہاں اس سے اموات مغربی ممالک میں اموات کی سطح تک پہنچ گئی ہیں اور خطرناک طور پر کم وسائل والے ہسپتالوں کو وائرس کے خلاف کھڑا کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'وبا کے خلاف پاکستان کے اب تک کے ردعمل کو جامع لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاق کی طرف سے پاؤں کھینچنے اور صحت کے کمزور نظام میں رقم خرچ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہ دینے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ہم صرف اچھے کی امید رکھیں اور بُرے کی تیاری نہ کریں تو اس طرح پاکستان آہستہ آہستہ تباہ کن صورتحال کی طرف جارہا ہے اور میں واقعی نتائج سے خوفزدہ ہوں۔'
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔