• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا کر لاک ڈاؤن جیسے مقاصد حاصل ہوسکتے ہیں، اسد عمر

شائع April 13, 2020

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بندش برقرار رکھنا بہت مشکل ہے لیکن ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا کر لاک ڈاؤن جیسے نتائج حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے کہ لیکن سب بند کرکے کوشش کریں گے تو جن ممالک میں تھوڑی سے رکاوٹ سے معاشی بوجھ پڑ رہا ہو وہاں مشکل ہوتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ بندشیں اس لیے ہیں کہ ایک آدمی سے دوسرے آدمی پھیلتا ہے لیکن سب کو ایک کمرے میں بند کرنا ممکن نہیں تاہم کوشش کی گئی ہے کہ فاصلہ رکھا جائے اسی لیے میدان اور شاپنگ مالزکو بند رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم نقصان کے ساتھ لاک ڈاؤن جیسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہوگا اور اس پر زور دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹریکنگ پر بھی اچھا کام ہورہا ہے اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پائلٹ پروجیکٹ کی بات کی تھی وہ تمام صوبوں میں شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج اگلے 2 سے تین دن میں آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024