• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اس سال پہلا روزہ 24 اپریل کو ہوگا یا 25 کو؟

شائع April 12, 2020 اپ ڈیٹ April 23, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

رمضان المبارک کے مہینے کا آئندہ چند روز میں آغاز ہورہا ہے مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟

رمضان کا آغاز رویت ہلال سے ہونا ہے اور پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل (29 شعبان) بروز جمعرات کو ہوگا۔

اور اگر چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 24 اپریل ورنہ 25 اپریل کو ہوگا تاہم اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آچکی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 23 اپریل کو ہوگی مگر پہلی رات اسے دیکھنا صرف مخصوص آلات سے ہی ممکن ہوگا۔

یعنی انسانی آنکھ سے چاند کو 29 شعبان کی شب دیکھنا ممکن نہین ہوگا اور زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل کو ہوگا۔

خیال رہے کہ چاند کو دیکھنے کا انحصار مختلف عناصر جیسا ماحولیاتی کنڈیشن، مطلع صاف ہونے اور دیگر پر ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فروری میں ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جائے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

رواں سال رمضان المبارک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کافی مختلف ہونے کا امکان ہے اور ابھی واضح نہیں کہ نماز تراویح کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

چونکہ 2017 سے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں خصوصی انفراریڈ ڈیجیٹل کیمرے نئے چاند کو دیکھنے کے لیے استعمال ہورہے ہیں تو وہاں چاند کی پیدائش کے وقت بھی اسے دیکھنا ممکن ہے کیونکہ ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024