• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایل جی کا اب تک کا سب سے منفرد اسمارٹ فون

شائع April 12, 2020
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

جنوبی کورین کمپنی ایل جی کی جانب سے نئی اسمارٹ فون سیریز ویلوٹ کے نام سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور پہلی بار ایلفانومیرک نام کی روایت کو توڑ دیا ہے۔

ایل جی کی جانب سے گزشتہ دنوں نئے فون کی جھلک پیش کی گئی تھی اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایسے نام کا انتخاب کیا جارہا ہے جو صارفین کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

ایل جی ویلوٹ کا ڈیزائن اس کمپنی کے جی سیریز کے فونز سے بالکل مختلف ہے جس کے بیک پر کیمرا ڈیزائن ' رین ڈراپ' ڈیزائن کا ہے جس میں بڑے مین کیمرے کے نیچے دیگر لینسز اور ایل ای ڈی فلیش کو چھوٹا کیا گیا ہے۔

ایل جی کی جانب سے تھری ڈی آرک ڈیزائن بھی اس فون کا حصہ بنایا ہے جس میں فرنٹ اسکرین خم کھا کر بیک پر جاتی نظر آتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے نام ویلوٹ کا مطلب پریمیئم سافٹنس ہے جو کہ اس نئی ڈیوائس کی خاصیت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارا نیا برانڈ منفرد شخصی رجحانات اور جذبات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور ڈیزائن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ایل جی کی جانب سے فون کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں جیسے متعارف کرانے کی تاریخ یا قیمت وغیرہ، مگر ایک جنوبی کورین سائٹ کے مطابق یہ نیا فون 15 مئی کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

اس نئے فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 765 پراسیسر دیا جارہا ہے جبکہ فائیو جی سپورٹ بھی دی جائے گی۔

اس سے قبل ایل جی نے آخری بار اپنا فلیگ شپ فون وی 60 تھن کیو 5 جی فروری میں متعارف کرایا تھا۔

یہ گزشتہ سال کے وی 50 کا اپ ڈیٹ ورژن تھا جس میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی ریم (جس کو ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے)اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

ایل جی وی 60 تھن کیو فائیو جی یعنی نام سے ہی واضح ہے کہ اس میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ ہیڈ فون جیک، 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی اور کمپنی کا اپنا تھری ڈی ساﺅنڈ انجن دیا گیا جو پس منظر کے شور کی جگہ بولنے والے کی آواز پر توجہ دیتا ہے ۔

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

یہ فون 6.8 انچ کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے مگر اس میں دوسری اسکرین کو بھی اٹیچ کیا جاسکتا ہے جو جس کے لیے 360 ڈگری hinge کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا اور ٹائم آف فلائٹ کیمرا موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

بیک کیمروں سے 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ بھی موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024