• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کے بانی کی سالانہ تنخواہ کتنی ہے؟

شائع April 12, 2020
مارک زکربرگ — رائٹرز فائل فوٹو
مارک زکربرگ — رائٹرز فائل فوٹو

فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ کی سالانہ تنخواہ کتنی ہے، کیا آپ بتاسکتے ہیں؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ فیس بک کے بانی سالانہ بس ایک ڈالر تنخواہ لیتے ہیں مگر اپنی سیکیورٹی اور سفری اخراجات کی مد میں کمپنی کے کروڑوں ڈالرز خرچ کردیتے ہیں۔

2019 میں مارک زکربرگ کی سیکیورٹی اور فضائی سفر کی مد میں کمپنی نے 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 4 ارب پاکستانی روپے کے قریب) خرچ کیے جو 2018 کے مقابلے میں 34 لاکھ ڈالرز زیادہ ہیں۔

سی این بی سی کی رپورٹ میں فیس بک کے مالیاتی گوشواروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس سے ہٹ کر بھی مارک زکربرگ کے نجی فضائی سفر کے لیے بھی کمپنی نے 29 لاکھ ڈالرز سے زیادہ خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے 2017 میں مارک زکربرگ اور ان کے خاندان کے لیے 75 لاکھ ڈالرز، 2018 میں 99 لاکھ لاکھ ڈالرز جبکہ 2019 میں اضافی ایک کروڑ ڈالرز خرچ کیے۔

2017 میں مجموعی طور پر مارک زکربرگ کے لیے کمپنی نے 91 لاکھ ڈالرز خرچ کیے تھے جبکہ 2018 میں یہ مالیت 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کے لیے اخراجات کی مد میں صرف 8 لاکھ 75 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے، جبکہ بونس کے طور پر انہیں 9 لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے، جو 2018 میں 6 لاکھ 38 ہزار ڈالرز تھے اور ہاں انہیں ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی مالیت کے حصص بھی دیئے گئے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ مارک زکربرگ کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کی وجہ سے ان کی سیکیورٹی کے لیے زیادہ کام کیا جارہا ہے جو کمپنی کے بانی، سی ای او، چیئرمین اور کنٹرولنگ اسٹاک ہولڈر بھی ہیں۔

کمپنی کے مطابق شیرل سینڈبرگ کی سیکیورٹی پروگرام کی بھی اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہے جس کے تحت ذاتی تحفظ کے مخصوص اقدامات کیے جارہے ہیں کیونکہ ان کی پوزیشن کے مدنظر ان کے تحفظ کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

امریکی جریدے فوربس کی 2020 کی فہرست کے مطابق مارک زکربرگ 54.7 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور دنیا کے 7 ویں امیر ترین شخص ہیں، جس کے لیے انہیں فیس بک کے حصص کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024