• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'محفوظ رہیں، گھر پر رہیں'، ایسٹر کے موقع پر عمران خان کا پیغام

شائع April 12, 2020
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عبادت گزار اپنے گھروں تک ہی محدود رہے - فائل فوٹو: اے پی
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عبادت گزار اپنے گھروں تک ہی محدود رہے - فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں 88 افراد کی جان لینے اور 5 ہزار سے زائد کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی مسیحی برادری نے ایسٹر کی خوشیاں ماضی کی طرح خوش و خروش سے نہیں منائیں۔

اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عبادت گزار اپنے گھروں تک ہی محدود رہے۔

ٹوئٹر پر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کی خوشیاں منانے والوں کو گھروں میں محفوظ انداز میں خوشیاں منانے اور دعائیں کرنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، میری اپیل ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران گھروں تک محدود رہیں اور قومی حفاظتی تدابیر کو اپنائے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اپنے اور اپنے اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجیئے اور خوشیاں منائیے‘۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہریوں سے اس روز کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کرنے کی درخواست کی۔

ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’خوشیاں منانے والوں کو محفوظ ایسٹر مبارک ہو، پاکستان کی صحت، مضبوطی کے لیے اس دن کے جذبے کو استعمال کرکے ہم کورونا وائرس کے خلاف لڑائی مل کر لڑنے کے عزم کو دہرائیں‘۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی مسیحی برادری کو گھروں پر رہ کر خوشیاں منانے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں آپ سے گزارش کرتا ہون کہ آج کا دن کو اُمید کی کرن کو روشن کرتا ہے، گھروں میں رہ کر اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے منائیں‘۔

دنیا کے دیگر حصوں کی بات کی جائے تو اطالوی حکام نے میلان میں لوگوں کو ایسٹر کے موقع پر گھومنے پھرنے سے روکنے کے لیے سڑکیں بند کردیں۔

برطانوی پولیس نے پارکس اور سمندر کے کناروں پر نگرانی کی اور فرانس نے ایک لاکھ 60 ہزار پولیس والوں کو ساحلوں اور پارکس میں تعینات کیا۔

جہاں دنیا بھر کے مذہبی رہنما گھروں پر ایسٹر کی خوشیاں منانے کا کہہ رہے ہیں وہیں اٹلی کے آرچ بشپ نے ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے عوام کے لیے گھروں سے دعاؤں کا اہتمام کیا۔

پوپ فرانسس نے بھی خالی سینٹ پیٹر باسیلیکا میں ایسٹر کی خوشیاں منائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024