• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیرون ملک پھنسے 4 ہزار پاکستانیوں کو 19 اپریل تک وطن واپس لانے کا اعلان

شائع April 12, 2020
وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث خصوصی پروازوں کے ذریعے دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی - اے ایف پی:فائل فوٹو
وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث خصوصی پروازوں کے ذریعے دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی - اے ایف پی:فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 11 اپریل سے 19 اپریل تک خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ وطن واپس آنے والے 2 ہزار افراد کے بلا معاوضہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور وہ 14 روز تک کے لیے قرنطینہ مراکز میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل انتظامات کریں بلکل وہسے ہی جس طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی حکومت نے کیے ہیں‘۔

غلام سرور خان نے کہا کہ خصوصی پروازوں کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد کراچی، لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈے کھول دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ: کورونا وائرس کے مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں، وزیراعلیٰ

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے اپنے ہوائی اڈوں کے قریب قرنطینہ مرکز قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق فیصلہ زیر التوا ہے، متحدہ عرب امارات میں 20 ہزار پاکستانی موجود ہیں جبکہ اب بھی بہت سارے پاکستانی ایران اور سعودی عرب میں ہیں جنہیں واپس لایا جائے گا۔

وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے خصوصی پروازوں کے لیے ہوائی اڈے کھولنے، قرنطینہ مراکز قائم کرنے کو کہا گیا ہے۔

ممبران صوبائی اسمبلی حاجی امجد اور واثق قیوم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انتظامیہ ڈینگی اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سبسڈی کے عام لوگوں تک منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایک مناسب منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریض سے 13 فٹ کے فاصلے پر فضا میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ملک میں کہیں بھی بنیادی ضروریات کی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’احساس پروگرام پیر سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، ہر یونین کونسل میں 2 سے 3 مقامات پر مستحق خاندانوں میں نقدی تقسیم کرنے کے لیے کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 14 اپریل سے تعمیراتی صنعت کھولنے جارہی ہے جس کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024